معروف کامیڈین گزر گئے

comedianimage

تامل فلموں کے معروف کامیڈین ویلائے سببائیا طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ۔ان کی عمر اٹھتر سال تھی ، لواحقین میں انکی بیٹی اور بیوی شامل ہے۔

ویلائے کی آخری رسومات گزشتہ رات ادا کردی گئی ہیں۔ انہوں نے اب تک دوسو پچاس سے زائد فلموں میں کام کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق بیماری کے بعد سے ویلائے اپنی بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

ویلائے نے نہ صرف بہت سی مقامی ہٹ فلمیں دی بلکہ ریاستی حکومت کی جانب سے ان کو ایوارڈ بھی نوازا گیا تھا۔

Source: Zee News

loading...
loading...