شاہ رخ خان نے بچوں کو بگاڑ دیا ہے، گوری خان

99

بولی وڈ کے بادشاہ کی اہلیہ گوری خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان خان نے بچوں کو بگاڑ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کنگ خان نے اپنے والدین کو بہت چھوٹی عمر میں کھو دیا تھا لہٰذا وہ اپنے بچوں کو وہ تمام خوشیاں دینا چاہتے ہیں جو انہیں نہ مل سکیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوری خان نے اپنے شوہر شاہ رخ خان کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہیں شاہ رخ میں ایک بات ناپسند ہے، گوری کا کہنا تھا کہ کنگ خان کے بے جا لاڈ نے بچوں کو بگاڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان اپنے والدین کو بہت چھوٹی عمر میں ہی کھو دینے کی وجہ سے اپنے بچوں کو وہ تمام خوشیاں دینا چاہتے ہیں جو انہیں نہ مل سکی تھیں۔

گوری نے کہا کہ شاہ رخ کا ماننا ہے ان کے بچوں کو وہ تمام لاڈ پیار ملنا چاہیئے جو انہیں بچپن میں نہیں ملا، ان کے زیادہ لاڈ پیار کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ آج تک اس چیز کی شکایت کرتی ہیں۔

loading...
loading...