بھارتی گلوکار نتین بالی ٹریفک حادثے میں چل بسے

bali

بھارت کے مشہور و معروف گلوکار نتین بالی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دوران علاج چل بسے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نتین بالی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں دوران علاج چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح گلوکار ممبئی کے ایس وی روڈ پر کار حادثے کا شکار ہوئے تھے، انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے چہرے پر ٹانکے لگا کر ڈسچارج کردیا تھا لیکن اچانک دوبارہ ان کی طبیعت بگڑی اور دوبارہ اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 47 سالہ بولی وڈ گلاکار نتین بالی کے سَر میں شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

بالی کو 90 کی دہائی میں اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے گانا ‘نیلے نیلے امبر’ کا ریمکس گایا تھا۔

بالی نے اپنے کیریئر میں کئی مشہور گیت گائے، ان گانوں میں ‘چھو کر میرے من کو’ اور ‘پل پل دل کے پاس’ کے ری میک شامل ہیں۔

نتین بالی نے ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ روما بالی سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

loading...
loading...