استری فلم کا باکس آفس پر راج

shraddhhhaimage

راج کمار راو اور شردھا کپور کی فلم استری کو باکس آفس پر لوگوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ اور لوگ اس فلم کی کہانی کو بھی پسند کررہے ہیں ۔

معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے بھی اس فلم کی آمدن کے حوالے سے اعدادوشمار عوام سے شیئر کیے ہیں ۔ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے فلم کی مجموعی آمدن ایک سو اٹھائیس کروڑ روپے بتائی۔

یہ فلم میڈڈاک فلمز نے ڈی ٹو آر فلم کے اشتراک سے بنائی ہے اور اس میں ہدایت کاری کے فرائض امر کوشک نے سرانجام دیئے ہیں جبکہ اس میں پروڈیوسر کے فرائض دینش ویجان نے سرانجام دیئے ہیں۔

استری فلم کی کہانی اربن شہری لیجنڈ نلے با اور اسکے معنی کل آنے کے ہیں ۔

courtesy: Zee news

loading...
loading...