قوی کو ہالی وڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا

qaviimage

قوی کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے اور اب تک وہ سینکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منواچکے ہیں ۔تاہم اب قوی کو ہالی وڈ فلم میں بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔

فاربڈن اسٹیپ نامی فلم مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بنائی جارہی ہے جو کہ ان کو مغربی ممالک میں درپیش ہیں ۔ فلم میں قوی ایک ایسے مذہبی شخص کا کردار نبھارہے ہیں جوکہ مضبوط اسلامی نظریات رکھتا ہے۔

اس فلم میں ہدایت کاری کے فرائض ارم پروین بلال سرانجام دہے رہی ہیں جوکہ فلم جوش بھی بناچکی ہیں ۔فلم میں فاران طاہر ایک مسلمان افسر کا کردار نبھارہےہیں ۔

فلم میں قوی کے علاوہ شیتھل شیٹھ، نکولس گرافولو ، ڈیمیئر شوفورڈ سمیت دیگر فنکار بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

loading...
loading...