کنگنا اور سونم کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

99

بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور آمنے سامنے آگئیں۔ دونوں کے درمیان لفظی گولہ باری جاری جس پر بولی وڈ کی نظریں بھی جم گئی ہیں۔

Kangana ranaut Vikas Bahl Queen film

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے ہدایت کار وِکاس بہل پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر سونم کپور نے اپنی رائے دی تاہم کنگنا رناوت سے خاموش نہ رہا گیا۔

ایک تقریب کے دوران سونم کپور سے جب پوچھا گیا کہ وہ کنگنا کی جانب سے معروف ہدایتکار پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کیا کہتی ہیں تو انہوں نے کہا ‘کنگنا کی اس طرح کی بہت ساری باتیں کرتی ہیں اور ان کی اس طرح کی باتوں پر کبھی کبھی یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اداکارہ کی یہ شعلہ بیانی مجھے پسند آئی’۔

Image result for kangana and sonam

سونم کپور کے اس بیان پر کنگنا رناوت سیخ پا ہوگئیں اور کہا کہ سونم کو یہ حق نہیں کہ وہ مجھے یا میری زندگی کے کسی بھی معاملے پربولیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سونم نہ اداکارہ اچھی ہیں اور نہ ہی اچھا بولنے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سونم میں اتنی بھی اہلیت نہیں کہ وہ خود کو دوسرے فنکاروں سے متعلق اظہار خیال کرنے سے روک سکیں۔

کنگنا نے کہا کہ میں ایک ایسی اداکارہ ہوں جس نے بھارت کی جانب سے متعدد بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت کی ہے اور ان اجلاسوں میں مجھے نوجوانوں پر اثر انداز ہونے والی اداکارہ کے طور پرجانا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘میں اپنے باپ کی وجہ سے یہاں نہیں ہوں’۔

loading...
loading...