کینسر میں مبتلا سونالی باندرے کس حال میں ہیں ؟ جانیئے

sonaliimage

کینسر کا شمار ایک مہلک بیماری کے طور پر ہوتا ہے ، اور کسی شخص کو یہ بتانا ہے کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے ، انتہائی بتانے والے کیلئے اور بھی دشوار ہے۔ اور اس کے بعد پہلا خیال جو کسی مریض کے ذہن میں آئے گا وہ یہ ہے کہ اب اس بیماری کا علاج کیا ہے اور اس کو کیسے ختم کیا جائے ۔

کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود مثبت پیغام پھیلانا آسان طرز عمل نہیں ہے، بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج امریکا میں جاری ہے۔ لیکن وہ گاہے بگاہے اس حوالے سے اپنے مداحوں اور دوستوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

اب حال ہی میں سونالی باندرے نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے سر کے بال منڈوادیئے گئے ہیں تاہم سونالی ایسی صورت میں بھی پرسکون انداز میں ایک ناول پڑھنے میں مصروف ہیں۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے اس ناول کی مزید تفصیلات بھی شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے اس ناول کو دلچسپ قرار دیا ہے۔

Source: timesnownews.com

loading...
loading...