تاجدارِ حرم معصوم آواز میں

fakharzaereen

تاجدارِ حرم ایک ایسی قوالی ہے جسے سن کر مدہوشی طاری ہوجاتی ہے، اس قوالی کو کئی لیجنڈ گلوکار اور قوال اپنی آواز کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلا چکے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو میں اس قوالی کو گایا اور شہرت کے تمام ریکارڈز پاش پاش کرڈالے، عاطف اسلم کی آواز نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ بھارتیوں اور دنیا بھر میں صوفی موسیقی سے محبت رکھنے والوں کے دل جیت لئے۔

آج کل سوشل میڈیا پر ایک بچے کی آواز میں یہ قوالی بے حد مقبول ہورہی ہے، معصوم بچے نے اپنی خوبصورت آواز میں اس قوالی کو گا کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

صارفین کو اس معصوم بچے کی آواز بہت پنسد آئی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بچے کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے، آپ بھی اس بچے کی سریلی آواز کو سنیں۔

loading...
loading...