منشا پاشا کا لینڈ مافیا منشا بم سے کیا تعلق ۔ ۔ ۔ ؟

mansahimage

اربوں روپے کی زمین کے قبضے میں مبینہ طور پر ملوث مافیا منشا بم کے خلاف پولیس حرکت میں ہے اور اسکے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں ، جس کی وجہ سے اس منشا بم نامی لینڈ مافیا کے حوالے سے خبریں الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر گرم ہیں۔

تاہم منشا بم اور اداکارہ منشا پاشا دونوں ہم نام ہیں اور جس سے تاثر ملا کہ دونوں ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں لیکن اب منشا پاشا نے اس حوالے سے تردید کی ہے اور کہاہے کہ منشا بم سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ ان کا رشتہ دار ہے۔

pasha

سپریم کورٹ کے حکم منشا بم اور اسکے بیٹوں کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی ایکڑ اراضی قبضہ کرکے تجارتی استعمال اور گھر بنانے کیلئے ناجائز طور پر فروخت کی تھی۔ تاہم پولیس کی کارروائی جاری ہے اور اب تک منشا بم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔

loading...
loading...