کپل شرما کا وزن ایک بار پھر بڑھ گیا

kapil

بھارتی شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف کامیڈین کپل شرما کا وزن ایک بار پھر بڑھ گیا۔ انہوں نے یہ انکشاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا کہ ان کا 5 کلو وزن بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنی پنجابی پروڈکشن فلم ‘سن آف منجیت سنگھ’ کے لئے 5 کلو وزن بڑھایا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کامیڈین و اداکار ان دنوں اپنی فلم کی تشہیر زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسے باپ بیٹے کے گرد گھومتی ہے جس میں والد چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا اچھے گریڈز لائے تاہم بیٹے کو پڑھائی کا بالکل شوق نہیں ہوتا، بیٹے کی تمام توجہ اور دلچسپی صرف کرکٹ پر ہی مرکوز ہوتی ہے۔

فلم میں اداکار گرپریت گھوگی بھی موجود ہیں، جبکہ یہ فلم رواں ماہ کی 12 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


View this post on Instagram

#punjab #amritsar #jalandhar #kulche😜 #mathicholle #Lassi = 5 kg weight gain 🙈

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma) on



loading...
loading...