مومنہ مستحسن کو بھنگڑا کرنا مہنگا پڑگیا

momina

کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے ‘آفریں آفریں’ سے شہرت کی اونچائیوں کو چھونے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔

اس گانے کی بدولت انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت پوری دنیا میں اپنے مداح بنالئے۔ تاہم وہ اکثر اوقات وہ سوشل میڈیا پر ٹرول کا شکار ہوتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں مومنہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں پنجابی اسٹائل میں بھنگڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ کا آنا تھا کہ صارفین کی جانب سے مومنہ پر نفرت آمیز کمنٹس’ کی بھرمار کردی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے لال رنگ کا ٹاپ اور گرے رنگ کی پینٹس زیب تن کی ہوئی ہے، وہ اس لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ کریں۔۔۔

اس ویڈیو پر لوگوں کے کمنٹس ملاحظہ کریں۔۔

ان کے لباس کی تعریف بھی کی گئی۔

ان تمام نفرت آمیز کمنٹس پر مومنہ نے غصہ کرنے کی بجائے بہت ہی بہترین جواب دیا۔

 خیر لوگ کچھ بھی کہیں لیکن سچ تو یہی ہے کہ مومنہ مستحسن کا شمار پاکستان کے خوبصورت چہروں میں ہوتا ہے اور ان کے مداح ان سے بے حد محبت بھی کرتے ہیں۔

loading...
loading...