رنبیر اور کرینہ کی دادی چل بسیں

krishna

بولی وڈ کے سب سے مشہور ‘کپور خاندان’ کی اہم فرد راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج کپور چل بسیں۔ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا جارہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی وڈ کے آنجہانی اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنا کپور آج 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، اس خبر کی تصدیق ان کی پوتی ریدھیما کپور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔


View this post on Instagram

I love you- I will always love you – RIP dadi ❤️

A post shared by Riddhima Kapoor Sahni (@riddhimakapoorsahniofficial) on

تفصیلات کے مطابق آنجہانی اداکار راج کپور نے سنہ 1946 میں کرشنا کپور سے شادی کی تھی، جوڑے کے 5 بچے ہیں جن میں رندھیر کپور، رشی کپور، ریتو کپور نندا، ریما کپور اور راجیو کپور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے پوتے پوتیوں میں بولی وڈ کی بیبو کے نام سے مشہور نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور خان، کرشمہ کپور اور رنبیر کپور شامل ہیں۔

کرشنا مشہور ہندی اداکاروں پریم ناتھ اور راجیندرا ناتھ کی بہن تھیں۔ اس موقع پر بولی وڈ کی معروف کوریوگرافر فرح خان کا کہنا ہے کہ کرشنا ہماری انڈسٹری کی سب سے خوبصورت خاتون تھیں۔    

واضح رہے کپور خاندان بولی وڈ انڈسٹری کا وہ واحد خاندان ہے جس کی چوتھی نسل بھی سینما کی زینت بنی ہوئی ہے، اس خاندان میں ایک سے ایک لیجنڈ اداکار نے جنم لیا اور اسے بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے پرانا خاندان مانا جاتا ہے۔

اس موقع پر بولی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

loading...
loading...