معروف ترین پاکستانی اداکاراؤں کے اصل نام

Untitled-1

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے  کئی  لوگ اپنے لائف اسٹائل اور نام سمیت دیگر بہت سی چیزیں تندیل کر لیتے ہیں۔

ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہوتا ہے۔ کچھ سماجی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا کرتے ہیں، جبکہ کچھ قسمت کی تبدیلی کی خاطر خود کو تبدیل کرلیتے ہیں۔

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت سے ایسے اداکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اپنے نام تبدیل کرلئے، لیکن آج ہم آپ کو ان کے اصل نام بتائیں گے۔

٭ مایا علی

Image result for maya ali

من مائل ڈرامے اور فلم ‘طیفا ان ٹربل’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے۔

٭ صبا قمر

Image result for saba qamar

پاکستان کے ساتھ ساتھ بولی وڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی صبا قمر کا حقیقی نام صباحت قمر زمان ہے۔

٭ وینا ملک

Related image

اب آپ کو سب سے حیران کُن بات بتائیں کہ سالوں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد نام کمانے والی وینا ملک کا اصل نام زاہد ملک ہے!!!

٭ عائزہ خان

Image result for aiza khan

ڈرامہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک عائزہ خان کا اصل نام کنزہ خان ہے۔

٭ مونا لیزا

Image result for sara loren

بھارتی انڈسٹری تک پہنچنے والی مونا لیزا کا اصل نام سارا لورین ہے، جو آج کل مین اسٹریم میڈیا سے بہت دور ہیں۔

٭ میرا

Image result for meera

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ‘سب سے پُرانی’ اور تجربہ کار اداکاراؤں میں سے ایک میرا کا اصل نام ارتضیٰ رباب ہے۔

اگر آپ کوبھی کسی ایسی اداکارہ کے اصل نام  سے واقف ہیں جو اس فہرست میں موجد نہیں تو ہمیں نیچے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

loading...
loading...