دوبارہ ماں کب بنیں گی؟ کرینہ کا اہم انکشاف

kareena

کرینہ کپور اور سیف علی خان کو بولی وڈ کا سب سے مشہور جوڑا کہا جاتا ہے،  دونوں شخصیات ان دنوں اپنے بیٹے تیمور علی خان پتودی کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ بات بھی سننے میں آیا ہے کہ جلد ہی تیمور کا بھائی یا بہن بھی اس دنیا میں آنے والا ہے۔

بھارتی میڈیا میں ان دنوں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت کی طرح اب سیف اور کرینہ بھی دوسرے بچے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ یہ بات خود کرینہ کپور نے شیئر کی ہے۔

گزشتہ دنوں کرینہ کپور نے ایک شو میں شرکت کی تھی جہاں ان سے دوبارہ ماں بننے کے حوالے سے سوال کیا گیا، اس سوال کا جواب دیتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ میں اور سیف دوسرے بچے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

اس بات کو کرتے ہوئے کرینہ نے یہ بھی کہا کہ ایسا دو سال بعد ہوگا، یعنی تیمور کے 3 سے 4 سال کا ہونے پر اسے اس کا چھوٹا بھائی یا بہن بھی مل جائے گی۔

loading...
loading...