حال ہی میں مذہب بدل کر مسلمان ہونے والی اداکارہ بگ باس میں شامل

deep

بھارت کی مشہور و معروف ٹیلی ویژن اداکارہ بگ باس کے بارہویں سیزن کا حصہ بن گئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ سیریل ‘سسرال سمرن کا’ کی اداکارہ دپیکا ککڑ سلمان خان کے ریالٹی شو بگ باس کے بارہویں سیزن کا حصہ بن گئیں۔

دپیکا کی اس شو میں شمولیت کی تصدیق ان کے شوہر شعیب ابراہیم نے کردی ہے اور ان کی جانب سے اس بات کا باضابطہ اعلان بھی کردیا ہے۔

یاد رہے بگ باس بھارت کا سب سے متنازعہ شو ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے مشہور شو بھی ہے۔ اس شو کے بارہویں سیزن کا پریمیئر 16 ستمبر کو دکھایا جائے گا۔

واضح رہے دپیکا ککڑ نے رواں برس شعیب ابراہیم سے شادی کے لئے ہندو مذہب کو ترک کرکے اسلام قبول کیا تھا۔ مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے دپیکا کا کہنا تھا کہ ہاں میں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے۔

loading...
loading...