‘میری بیٹی نے 12 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی’

mahesh

بولی وڈ کے نامور فلمساز و ہدایت کار مہیش بھٹ نے ایسا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں سن کر سب حیران رہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی شاہین بھٹ نے 12 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔

بولی وڈ کے بڑے اور نامور ہدایتکاروں میں شمار ہونے والے مہیش بھٹ کے چار بچے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، پوجا بھٹ، شاہین بھٹ اور راہول بھٹ شامل ہیں۔

انڈسٹری کو ‘سڑک، عاشقی، زخم، دشمن، مرڈر اور راز جیسی بے شمار کامیاب فلمیں دینے والے ہدایت کار کا ایک انٹریو میں کہنا تھا کہ ان کی بیٹی شاہین بھٹ  نے 12 سے 13 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔ شاہین بھٹ عمر میں عالیہ بھٹ سے بڑی ہیں۔

مہیش بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ 16 برس کی عمر میں پہنچیں تو ہم پر یہ بات عیاں ہوئیں کہ وہ دیرینہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔

معروف ہدایتکار کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی روشنیاں صرف دیکھنے والوں کے لئے ہیں لیکن اس میں کام کرنے والے ہمیشہ ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کام نہ ملنے کی وجہ سے متعدد فنکار اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرچکے ہیں۔

واضح رہے 70 سالہ مہیش بھٹ اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ‘دی ڈارک سائیٹ آف لائف؛ ممبئی سٹی’ میں بطور اداکار نظر آئیں گے، یہ بطور اداکار بولی وڈ میں ان کی پہلی فلم ہوگی۔

loading...
loading...