جگر کا کینسر: سابقہ مِس یونیورس چل بسیں

mm

جگر کے کینسر نے سابقہ مِس یونیورس کی جان لے لی، انہیں کافی عرصے سے یہ مرض لاحق تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ مِس یونیورس چیلسی اسمتھ 45 برس کی عمر میں چل بسیں، انہیں جگر کے کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔

چیلسی کے ترجمان جیروڈ کلونسکی کا کہنا ہے کہ چیلسی کو سنہ 2017 میں جگر کے کینسر کا انکشاف ہوا تھا۔

جیروڈ نے مزید بتایا کہ وہ پورا سال ہی شدید بیمار رہیں اور اس مرض سے لڑتی رہیں

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیلسی انتہائی کمزور ہوگئی تھیں اور شدید بیماری میں وہ گزشتہ ماہ اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھیں۔

ان کی والدہ کاگھر جو پنسلوانیا میں واقع ہے اور وہ آخری وقت تک اپنی والدہ کی رہائش گاہ میں ہی قیام پذیر رہیں۔

چیلسی اسمتھ نے اپنے بارے میں ہیوسٹن پوسٹ کو بتایا تھا کہ میں آدھی سیاہ فام اور آدھی سفید فام ہوں اور یہ میرے لئے کسی قسم کے نقصان کا باعث نہیں بنا۔

چیلسی نے 22 سال کی عمر میں مِس یونیورس کا ٹائٹل 1995 میں اپنے نام کیا تھا۔ وہ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی واحد خاتون تھیں جس کے سرپر مس یونیورس کا تاج سجا۔

یاد رہے چیلسی کی والدہ سفید فام جبکہ ان کے والد افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاہ فام امریکن تھے۔

چیلسی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چیلسی اسمتھ دنیا بھر میں نوجوان خواتین کیلئے ایک بہترین مثال ہیں۔

loading...
loading...