سلمان خان سے شادی کی خواہش: نوجوان لڑکی ان کے گھر پہنچ گئی

sallu

بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کی شادی کے چرچے عرصہ دراز سے موضوع بحث ہیں۔ انہیں بھارتی سینما انڈسٹری کا سب سے قابل غیر شادی شدہ اداکار مانا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی فیمیل فین فالوونگ بہت زیادہ ہے اور دن بہ دن اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سلمان خان کی بے شمار مداح ان سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تاہم گزشتہ دنوں ایک نوجوان لڑکی ان سے شادی کرنے کے لئے ان کے گھر ہی آن پہنچی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی خواہش لئے 52 سالہ بولی وڈ سپراسٹار سلمان خان کے گھر آنے والی 24 سالہ لڑکی کو گارڈز نے اندر نہ جانے دیا۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والی یہ نوجوان لڑکی 11 اگست کو اپنے گھر سے بھاگ کر ممبئی روانہ ہوئی تھی اور تب ہی سے لڑکی کے گھر والوں کو اس کی تلاش تھی۔

سلمان خان کے گھر میں داخلہ نہ ملا تو وہ لڑکی ممبئی کے ایک برج پر پائی گئی، لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو گرفتاری کے بعد طبی معائنے کے لئے ہسپتال بھیجا جا چکا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی نے ابھی صرف انہیں یہی بتایا ہے کہ وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہے۔

بعد ازاں لڑکی نے پولیس کو اپنے والد کا نمبر بھی دیا جس کے بعد اسے اس کے اہلخانہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔

loading...
loading...