شاہ رخ خان کے سپر اسٹار بننے میں کس کا ہاتھ ہے؟ اہم انکشاف

shahrukhkhan

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں، انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے بولی وڈ میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا اور آج دنیا انہیں کنگ خان کے نام سے جانتی ہے۔

تاہم انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے سب  کو حیران کردیا۔ بولی وڈ کے بادشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سپر اسٹار بننے میں دبنگ ہیرو سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا ہاتھ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے گیم شو ‘دس کا دم تھری’ میں شاہ رخ خان پرومو کی شوٹنگ کے دوران موجود تھے، جہاں انہوں نے اپنے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اگر انہیں فلم لکھاری سلیم خان سہارا نہ دیتے تو وہ کبھی بھی سپر اسٹار نہیں بن پاتے۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ کئی سال قبل جب میں دہلی سے کئی خواب آنکھوں میں سجائے ممبئی آیا تھا تو سلمان خان کے والد سلیم خان نے نہ صرف مجھے چھت فراہم کی بلکہ انہوں نے مجھے کھانا بھی فراہم کیا۔

شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں صرف سلمان خان کی وجہ سے ہی آیا ہوں، وہ یہ بھی کہہ گئے کہ میں  ہر وہ کام کرنے کے لئے تیار ہیں جو مجھ سے دبنگ خان کہیں گے۔

loading...
loading...