سلمان خان شادی کیوں نہیں کررہے؟ بہنوئی نے وجہ بتادی

sallu

بولی وڈ کے بھائی جان کی شادی کے چرچے سالہا سال سے چلتے آرہے ہیں لیکن شاید انہیں اب تک اپنی مرضی کی دلہنیا نہیں مل سکی ہے، اور اسی لئے وہ اب تک کنوارے ہیں۔ تاہم ان کے بہنوئی آیوش شرما اس حوالے سے کیا کہتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے ان کے شادی نہ کرنے کی انوکھی وجہ بتادی، ان کا کہنا ہے کہ ہم سب چاہتے ہیں سلمان بھائی شادی کرلیں لیکن میں نے انہیں ہمیشہ کام کرتے ہوئے ہی دیکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان پر شادی کے لئے دباؤ بھی نہیں ڈالتے۔

سلمان خان کی لے پالک بہن ارپیتا کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اچھی زندگی گزاررہے ہیں، بیوی ہوگی تو گھر جانا پڑے گا اور کام اور گھر کے درمیان وقت بٹ جائے گا، لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ بھائی کے پاس ابھی گھر اور بیوی کے لئے وقت ہے۔

اسی گفتگو کے دوران آیوش شرما نے بتایا کہ جب میں بھائی جان کے پاس ان کی بہن ارپیتا کا ہاتھ مانگنے گیا تو ان سے بات کرنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی اور ڈر کی وجہ سے میرے پسینے چھوٹ گئے تھے، تاہم سلمان بھائی نے پہلی ملاقات میں ہی ہماری شادی کے لئے ہاں کردی تھی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے بہنوئی بھی اب فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی آیوش شرما کی پہلی فلم ‘لوراتری’ رواں برس 5 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

loading...
loading...