دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات میں موبائل پر پابندی

ranveer

بولی وڈ میں شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر ہے اور اب سے کچھ عرصے بعد ہی ایک اور مشہور رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون کی جوڑی بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر اور دپیکا کی شادی رواں برس 20 نومبر کو اٹلی کے ایک خوبصورت مقام لیک کومو میں ہوگی۔ تاہم شادی کی تقریبات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف اور صرف 30 مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔

شادی کی تقریب سادگی کے ساتھ اٹلی میں جبکہ استقبالیہ دھوم دھام سے بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے ہوگا۔

شادی کی تقریبات کے دوران موبائل فونز پر پابندی اس وجہ سے لگائی گئی ہے تاکہ ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔

یاد رہے اس سے قبل اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتا ویرات کوہلی کی شادی بھی اٹلی کے ایک خوبصورت مقام تسکینی میں انجام پائی تھی۔

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کئی معروف شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی شادی ایک کاروباری شخصیت آنند اہوجا سے ہوئی۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل آئیکون پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار نِک جونس کے ہمراہ شادی بھی خوب موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

loading...
loading...