‘میں بھی شادی کررہا ہوں’

srk

بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی لاجواب اداکاری سے کروڑوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہے اور اب ان کی بیٹی سہانا خان بھی شوبز میں انٹری مار چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں سہانا خان کی تصویر ووگ انڈیا میگزین کے کَور کی زینت بنیں۔

جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں آج کل بولی وڈ انڈسٹری میں انٹرنیشنل آئیکون پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار و اداکار نِک جونس کی شادی کے چرچے ہیں۔ اسی حوالے سے جب شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی مزاحیہ انداز میں اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سے ایک تقریب کے دوران پریانکا اور نِک جونس کی شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی شادی کررہا ہوں۔

بولی وڈ کے بادشاہ نے کہا کہ ‘میں بھی شادی کررہا ہوں، آپ کو اس میں شرکت کی دعوت بھیج دوں گا، میرے ولیمے کا کارڈ آجائے گا اور مہندی میں ضرور آئیے گا’۔

خیر جو بھی ہو بولی وڈ کے کنگ نے تو اس بات پر اپنا مزاحیہ ردعمل پیش کردیا لیکن مداح اس بات کو لازمی جاننا چاہتے ہیں کہ پریانکا اور نِک جونس کی شادی کب ہوگی۔

یاد رہے پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں سلمان خان کی فلم ‘بھارت’ میں بھی کام کرنے سے معذرت کرلی تھی اور مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا کرنے کی وجہ ان کی شادی کا معاملہ ہی ہے۔

loading...
loading...