پریانکا چوپڑا ‘بھارت’ سے نکل گئیں

priyanka

مشہور و معروف بولی وڈ اداکارہ ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے کے بعد ایک انٹرنیشنل آئیکون کا درجہ رکھتی ہیں۔ ان دنوں ان کی شادی کے چرچے ہر زبان عام ہیں۔

گزشتہ روز اسی سلسلے کی ایک اور کڑی منظر عام پر آگئی ہے، پریانکا نے سلمان خان کی فلم ‘بھارت’ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے بھی سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا اب ‘بھارت’ کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کافی چالاکی سے اس کی وجہ بھی بیان کردی، کہتے ہیں کہ پریانکا نے ہمیں اچانک اپنے فیصلے سے آگاہ کیا لیکن ہم ان کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں اور ان کی خوشیوں کے لئے دعا گو ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی مختلف رپورٹس کے مطابق بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکن گلورکار نِک جونس گزشتہ دو ماہ سے ڈیٹنگ کررہے ہیں اور بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

اس سے قبل جب پریانکا اور نِک میں قربتیں بڑھنے کا آغاز ہوا تھا تو ان کی منگنی کی خبر بھی منظر عام پر آئی تھی۔

یاد رہے پریانکا چوپڑا 3 سال کے بعد کسی بولی وڈ میں اداکاری کررہی تھیں اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ اگست سے شوٹنگ کا آغاز کردیں گی۔ تاہم وہ اب سلمان خان کے مخالف فلم ‘بھارت’ میں مرکزی کردار میں نظر نہیں آئیں گی۔

loading...
loading...