سلمان خان کا اپنی زندگی پر فلم نہ بنانے کافیصلہ

salman-khana

سلمان خان بے شک بھارتی فلم انڈسٹری کاایک  بڑا نام ہےجن کے کروڑوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں اور ان کانام ان کی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہوتاہے۔

ایک بھارتی جریدے سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کے متعلق اظہارِ خیال کیا۔

اپنے دوست سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کی شاندار کامیابی کے بعدسلمان سے  پوچھا گیا کہ  کیا وہ بھی اپنی  زندگی پر فلم بنائیں گے۔

سلمان خان نے لمحے بھر میں جواب دیا کہ میری زندگی پہلے ہی سب کے سامنے ہے، سنجو کی زندگی بھی سب کے سامنے ہے۔ لیکن میں اپنی زندگی پر فلم نہیں بنانا چاہتا ۔

اس بات سے صاف ظاہر ہے سلمان اپنی زندگی پر فلم بنانے کے موڈ میں نہیں ہیں۔اگرچہ سنجو نے باکس آفس پر زبردست کارکردگی دِکھائی ہے لیکن فلم کی سچائی کے متعلق لوگوں کے خیالات تقسیم ہیں۔

Filmfare بشکریہ


loading...
loading...