رابی پیرزادہ نے آئی جی پنجاب سے سیکورٹی مانگ لی

rabi

پاکستان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تحفظ کے لئے آئی جی پنجاب سے سیکورٹی مانگ لی۔

رپورٹ کے مطابق رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں نے ایک قوالی ریکارڈ کرائی تھی جس میں دہشتگردوں کو تنقیدی انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

رابی پیر زادہ کے مطابق سوشل میڈیا پر قوالی آن ایئر ہونے کے بعد دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر پریس کانفرنس کرکے میڈیا کے سامنے تمام معاملات بھی پیش کئے۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کے لئے آئی جی پنجاب کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی دے دی ہے۔

loading...
loading...