اداکارہ جیکولین فرنینڈس کار حادثے کا شکار

jaqمعروف بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی گاڑی کل رات ایک حادثے کا شکار ہوگئی۔ جیکولین اس وقت سلمان خان کے گھر منقد ہونے والی پارٹی سے واپس آرہی تھیں۔ یہ پارٹی سلمان خان کی طرف سے ان کی نئی آنے والی فلم ‘ریس 3’ کی کاسٹ اور کریو کے لئے دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے کے قریب جیکولین پارٹی سے واپسی کے راستے میں تھیں جب ان کے ڈرائیور نے گاڑی ایک رکشے سے ٹکرا دی۔ جیکولین اس وقت پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کسی فرد کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ البتہ جیکولین کی گاڑی اور رکشہ کچھ حد تک متاثر ہوا ہے۔

جیکولین فرنینڈس اور اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ‘ریس 3’ کچھ ہی عرصے میں رلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں انیل کپور اور بوبی دیول بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Thanks to SpotboyE

loading...
loading...