جاوید شیخ کی شرمناک کوشش ناکام، ماہرہ کا ردعمل

Untitled-1

20 فروری کو پاکستان کے سب سے بڑے لکس اسٹائل ایوارڈز 2018 کی تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فلم اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ایوارڈز کی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان کو فلم ’ورنہ‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا، لیکن جب ماہرہ خان ایوارڈ وصول کرنے کے لئے اسٹیج پر پہنچیں تو ایک بہت ہی دلچسپ واقعہ رونما ہوا جسے آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

اداکارہ ماورہ حسین سے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ماہرہ خان جاوید شیخ کی جانب بڑھیں تو انہوں نے ماہرہ کے گال پر بوسہ دینے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے اکتاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گال پیچھے کرلیا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی جس پر پاکستانیوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔ کہیں جاوید شیخ کو مختلف ٹائٹل دیئے گئے۔

تو کہیں ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

.جب کے کچھ لوگ اس کا مزاق اُڑاتے دکھائی دیئے   

  تاہم ایک پورا دن گزر جانے اور اس ویڈیو کے وائرل ہوجانے کے بعد ماہرہ خان نے اس بارے میں اپنے ذاتی نظریے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘حالات  سے باخبر رہنا اور تجزیہ کرنا اچھی چیز ہے لیکن ہر چیز کو خبر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔  

جاوید شیخ ایک لیجنڈ ہیں اور انڈسٹری کے لوگوں کے لیے استاد کا درجہ رکھتے ہیں اور میں ہمیشہ ان کے اعلیٰ کردار کی تصدیق کرتی رہوں گی۔

mangobaaz بشکریہ

loading...
loading...