ماہرہ خان کے بیٹے نے ان پر پابندیاں عائد کردیں

Mahira Khan

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کے بیٹے ازلان نے ان پر چند پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اس بات کا اعتراف انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیٹے کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیا، جس میں لکھا تھا کہ ‘ازلان کی طرف سے سخت ہدایات، مجھے جان بے بی اور اززو نہیں کہنا! آج 8 سال کا ہوگیا اور اپنی مما کیلئے بہت کول بھی۔ میرا صرف اور ایک’۔

ماہرہ ایک طلاق یافتہ ماں ہیں۔ ان کا آٹھ سالہ بیٹا ان کے ساتھ رہتا ہے جو انہیں جان سے زیادہ پیارا ہے۔ ماہرہ کی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جس کا اختتام طلاق پر ہوا۔

 

ماہرہ اس وقت شعیب منصور کی فلم ‘ورنہ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا پوسٹر جاری ہوچکا ہے، جبکہ فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

 

loading...
loading...