ہولی وڈ فلم بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کا باکس آفس پر راج

File Photo

File Photo

نیویارک : ہولی وڈ فلم بیوٹی اینڈ دا بیسٹ نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ  مچادیا۔ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے سترہ کروڑ ڈالر کابزنس کرکے فلم سرفہرست ہے۔

شہزادی اور مونسٹر کی کہانی باکس آفس پر چھاگئی ہے۔ ہولی وڈ فلم بیوٹی اینڈ دا بیسٹ سترہ کروڑ ڈالر کے بزنس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

فلم کی کہانی محل میں رہنے والی شہزادی اور مونسٹر کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سےمحبت کرتے ہیں۔  فلم میں  مرکزی کردار ایما واٹسن  اور ڈین اسٹیون نے ادا کیا ہے۔

باکس آفس پر  دوسری پوزیشن ہے ہولی وڈ  فلم کونگ اسکل آئی لینڈ کی۔  جس نے  رواں ہفتے  چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر بٹورے ہیں۔  ایک کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے ہولی وڈ فلم لوگن نے امریکی باکس آفس پر تیسرا نمبر حاصل کیا ہے۔