کپل دیو، امیتابھ بچن کوآخر کیوں پسند کرتے ہیں؟

asfasfasf

بگ بی امیتابھ بچن اپنی 2018 کی پہلی فلم ‘102 ناٹ آؤٹ’کی پروموشن میں اپنے کواسٹارز رشی کپور کے ہمراہ مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

میگا اسٹار نے اپنی فلم کی پروموشن اپنے پسندیدہ  اسپورٹز کرکٹ کے میدان سے شروع  کی۔ اداکار نے بھارتی سابق کرکٹر کپل دیو کے ساتھ حال  ہی میں شروع ہونے والے آئی پی ایل کی لیگ کے بارے میں بات کرنا شروع کی۔

دونوں لیجنڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو سن کر مداحوں کو کافی اچھا محسوس ہوا جبکہ امیتابھ نے کپل دیو کے ساتھ اپنی نئی  فلم کے گانے کا ٹیزر’بادوبا’ شیئر کیا اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فلم میں یہ گانا خود گایا ہے۔

آئی پی ایل کا یہ سیگمنٹ براہ راست میچ شروع ہونے سے پہلے  دکھایا گیا جس میں دونوں اسٹارز کرکٹ اور بولی وڈ کے بارے میں بات کررہے تھے۔

گفتگو کے دوران کپل دیو نے  بتایا کہ وہ امیتابھ بچن کو  ان کے  ادب ، جوش و جذبے اور کام سے لگن کی وجہ سے سچے دل سے پسند کرتے ہیں۔

کپل دیو نے کہا کہ ‘امت جی  گزشتہ اور موجودہ دونوں نسلوں کیلئے  ایک بہترین مثال ہیں اور مجھے ان کا کام کی طرف جذبہ، لگن اور ادب بےحد پسند ہے۔’

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کو  آئی پی ایل کی آوپننگ پر  ان کے بیٹے ابیشیکھ بچن کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن نے اکشے کمار کی فلم ‘پیڈ مین’ میں بھی ایک مہمان  کے طور پر  کردار نبھایا تھا۔

بگ بی تھگ آف ہندوستان کے شوٹنگ بھی ختم کرچکے ہیں جبکہ آئندہ انہیں  عالیہ اور رنبیر کپور کے ہمراہ ‘براہ مسترہ’ میں دیکھا جائے گا۔آیان مکھرجی کی یہ نئی فلم اگلے سال 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی جبکہ ‘102 ناٹ آوٹ’ اسی سال 4 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ: بولی وڈ ہنگامہ

loading...
loading...