کنگ خان کی دلیپ کمار کے گھر آمد، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

main2

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، ملاقات کے دوران لی گئی دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کا گھر کھنڈر بن گیا

تفصیلات کے مطابق 95 سالہ دلیپ کمار گذشتہ کافی عرصے سے علیل ہیں۔ اسی سلسلے میں شاہ رخ خان نے سینئر اداکار کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

Image result for dilip kumar

تصویر میں انہیں شاہ رخ خان کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ دلیپ کمار طویل عرصے سے علالت کے باعث اب بہت کمزور ہوگئے ہیں۔

Related image

اس سے قبل اگست 2017 میں بھی شاہ رخ خان ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد لیجنڈ اداکار سے ملنے آئے تھے۔ یہ تصویر دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی۔