کرینہ اور سونم کی فلم کی ریلیز موخر

File Photo

File Photo

کرینہ کپور اور سونم کپور کی فلم ویر دی ویڈنگ کی ریلیز موخر کردی گئی ۔ پہلے یہ فلم رواں سال مئی کی اٹھارہ تاریخ کو ریلیز ہونی تھی تاہم اب یہ جون کی پہلی تاریخ کو ریلیز ہوگی۔

فلم میں ہدایت کاری کے فرائض شاشانگ گھوش نے سرانجام دیئے ہیں۔ اور یہ ایکتا کپور کی نگرانی میں بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے بن رہی ہے۔

سونم کپور نے بھی ٹوئیٹر پر اس حوالے سے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے تمام مداحوں کو ویر کی ویڈنگ کے حوالے سے پہلی جون کا دعوت نامہ دیا۔

فلمساز ایکتا کپور نے بھی فلم کے موخر ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہاہے کہ اب یہ ان کے بھتیجے لکشیا کی سالگرہ پر ریلیز ہوگی۔ لکشیا تشار کپور کے بیٹے کا نام ہے۔

یہ پہلی فلم ہے جس میں سونم کپور کی بہن ریا کپور  بھی فلسماز کی حیثیت سے شریک ہوئی ہیں۔

ویر دی ویڈنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کرینہ کپور تیمور خان کی پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ جلوہ گر ہورہی ہیں۔ اور یہ پہلی مرتبہ ہے سونم اور کرینہ ایک ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں۔ یہ مزاحیہ فلم دلہن اور اسکے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو کہ اپنی دوست کی شادی میں شریک ہوتی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم مزاح سے بھرپور ثابت ہوگی۔