کرن جوہر ,حمزہ علی عباسی کے نقشے قدم پر

File Photo

File Photo

معروف ہدایت کار حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو کہ عام طور پر اپنے کسی بھی طرح کے نقطہ نظر کو بیان کرنے سے کتراتے نہیں ہیں ۔ حتی کہ حمزہ علی عباسی نے نہ تو زیادہ ڈرامے کرے ہیں اور نہ ہی وہ زیادہ فلمیں میں کررہے ہیں لیکن ان کی مداحوں کی فہرست میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے فلموں میں آئٹم نمبر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب اسہی طرز کے نقطہ نظر کا اظہار کرن جوہر نےبھی کیا ہے اور ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرن نے کہا جب آپ خاتون کو کسی کردار میں مرکز نگاہ بناتے ہیں اور پھر ہزاروں مرد اس کو ہوس بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں تو یہ غلط مثال قائم کرنے کے برابر ہے۔ اور بحیثیت فلمساز ان سے بھی یہ غلطی ہوئی ہے اور وہ اب یہ کبھی بھی نہیں کرینگے۔

A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on

کترینہ نے کرن جوہر کی فلم اگنی پتھ میں آئٹم سانگ چکنی چمیلی کے گانے پر رقص کیا تھا۔

تاہم جب حمزہ علی عباسی کا کرن جوہر کے اس بیان سے سامنا ہوا تو انہوں نے بھی اس پر برملا اظہار کیا اور کرن جوہر کے بیان کی تعریف کی ہے۔ اس بیان کے بعد اپنا تبصرہ کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا جب انہوں نے یہی بات کہی تو کچھ معتدل افراد کی جانب سے ان پر ملا بننے کے طعنے دیئے گئے تھے۔

hamzimage