کردار کیلئے اپنا سر منڈوانے والی مشہور بھارتی اداکارائیں

ط

خواتین کو اپنے بالوں سے بے حد پیار ہوتا ہے۔ بال ان کی خوبصورتی کا لازمی جزو ہیں جنہیں منڈوانے کا سوچنا بھی ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے، لیکن بھارت میں موجود کچھ اداکارؤں نے اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کیلئے خود کو آن اسکرین گنجا دکھانے سے بھی گرزی نہیں کیا۔ جبکہ کچھ نے تو اس کیلئے اپنے اصلی بال تک مکمل منڈوا دئے۔ ذیل میں ان اداکاروں کی تفصیل دی گئی ہے ملاحظہ کیجئے۔

٭ انترا مالی

Antara Mali

انہوں نے امول پالیکر کی فلم میں بھکشو کے کردار کیلئے اصلی میں اپنا سر منڈوا دیاتھا۔

٭ نندیتا داس

Nandita Das

نندیتا داس نے بھی اسی فلم کیلئے اپنا سر منڈوایا تھا۔

٭ شبانہ اعظمی

Shabana Azmi

شبانہ اعظمی نے بھجی نندیتا داس اور انترا مالی کے ساتھ اسی فلم کیلئے اپنے بالوں کی قربانی دی تھی۔

٭ تنوجا مکھرجی

Tanuja Mukherjee

تنوجا نے مراٹھی فلم ‘پتروروں’ کیلئے اپنا سر منڈوایا۔

٭ رنکو کارمرکر

Rinku Karmarkar

مشہور ڈرامہ سیرئیل کہانی گھر گھر کی میں ولن کا کردار ادا کرنے والی رنکو مکھرجی نے بھی رول کیلئے اپناسر اصل میں منڈوا دیا تھا۔

٭ تنوی اعظمی

Tanvi Azmi

تنوی نے سنجے لیلا بنسلای کی فلم باجی راؤ مستانی میں رنبیر کی ماں کا کردار ادا کرنے کیلئے سچ مچ اپنے بالوں کو قربان کردیا تھا۔

٭ کروتیکا دیسائی

Krutika Desai

کروتیکا انڈین ٹیلیوژن کی تاریخ میں اپنا سر منڈوانے والی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے اسٹار پلس کے شو’ میرے انگنے میں’ کیلئے اپنا سر منڈوایا۔

٭ پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

پریانکا نے فلم ‘میری کوم’ میں  مرکزی کردار کو گنجا دکھانے کیلئے پروستھیٹک میک اپ کا سہارا لیا۔

٭ شلپا شیٹی

Shilpa Shetty 

شلپا شیٹی کے اپنے ہوم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ‘دی ڈیزائر’ میں گنجا دکھنے کیلئے کئے گئے میک اپ کو مکمل کرنے کیلئےتین گھنٹے لگے۔

٭ جینیفر ونگیٹ

Jennifer Winget

سونی ٹی وی کے بلاک بسٹر سیرئیل بے حد کی اسٹار جینیفر ونگیٹ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی۔

٭ نِیا شرما

Nia Sharma

اسٹار پلس کے ڈرامہ سیرئیل ‘ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے’ سے شہرت پانے والی نیا شرما نے بھی کینسر کی مریضہ کے کردار کیلئے اپنے بالوں کی قربانی دی تھی۔

٭ انوشکا شرما

Anushka Sharma

انوشکا نے فلم ‘اے سل ہے مشکل ‘ میں گنجا دکھنے کیلئے پروستھیٹک میک اپ کا سہارا لیا۔

بشکریہ wittyfeed

loading...
loading...