کترینہ کیف موت کے منہ سے بال بال بچ گئیں

KATRINA

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو بہترین شاٹس کیلئے ان کی کی جانے والی محنت پر پر فیکشنسٹ بھی کہاجاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا ٹائیگر زندہ ہے کہ سیٹ پر جہاں اطلاعات کے مطابق ایک خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے کترینہ جان لیوا حادثے کا شکار ہوتےہوتے بچی ہیں۔

پنک وِلا کے مطابق اداکارہ نے واقعہ کچھ یوں بتایا کہ اس شاٹ میں تنگ گلیوں میں بہت تیز گاڑی چلانی تھی۔وہ تنگ گلیاں  گاڑی چلانا تقریباً ناممکن کردیتی ہیں۔میں  نے اس کی تربیت لی تھی لیکن اس مشکل سین کے دوران میں نے گاڑی دیوار میں ماردی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ’میں اس اسٹنٹ میں زخمی بھی ہوسکتی تھی لیکن  ٹیم کو زیادہ فکر گاڑی پر لگے مہنگے کیمرے کی تھی لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ مجھے کچھ نہیں ہوا اور اگلی ہی کوشش میں اس شاٹ  کومکمل کرلیا گیا۔’

واضح رہے فلم کے ایکشن سینز کیلئے ہالی ووڈ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر ٹام اسٹروتھرس کی خدمات لی گئیں تھیں۔

فلم’ٹائیگر زندہ ہےرواں برس 22 دسمبر کو سنیما کی زینت بنے گی۔

بشکریہ: زی نیوز