کام کے دوران محبت میں گرفتار ہونے والی 9 بولی وڈ شخصیات

main

پیار کبھی شکل صورت دیکھ کر نہیں ہوتا بلکہ دو دل ملتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ان 9 بولی وڈ شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو کام کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ

Image result for deepika and ranveer

دپیکا اور رنویر کو اب تک بولی وڈ کی 3 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرتے دیکھا جا چکا ہے، یہ تینوں فلمیں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں ہی بنائی گئی ہیں۔ دونوں کے درمیان محبت کی داستان ‘گلیوں کی راس لیلا- رام لیلا سے شروع ہوئی۔

کترینہ کیف اور رنبیر کپور

Image result for katrina and ranbir

رنبیر اور کترینہ کے درمیان رشتے کو تقریباً ہر شخص ہی جانتا ہے۔ سال 2009 میں فلم ‘عجب پریم کی غضب کہانی’ کے دوران رنبیر اور دپیکا ایک ساتھ تھے، جبکہ اس وقت کترینہ اور سلمان میں بھی خوب قربتیں تھیں۔ رنبیر اور کترینہ کے درمیان تعلقات فلم جگا جاسوس کے دوران سرد مہری کا شکار رہے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی

Image result for anushka and virat

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان تعلقات ایک شیمپو کے اشتہار کے دوران پروان چڑھے اور اب دونوں ایک کامیاب شادی شدہ زندگی کا آغاز کرچکے ہیں۔

ٹوئنکل کھنّا اور اکشے کمار

Image result for twinkle khanna and akshay kumar

اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ ٹوئنکل کھنّا کو پسند کرتے تھے، تاہم جب انہیں فلم فیئر ایوارڈ کے فوٹوشوٹ کے لئے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو معاملات آگے بڑھے اور ایک ہوگئے۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور

Related image

سیف اور کرینہ فلم ‘ٹشن’ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے، سیف کو ہی کرینہ اور شاہد کپور کے بریک اپ کی وجہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

کاجول اور اجے دیوگن

Image result for kajol and ajay

اجے اور کاجول فلم ‘پیار تو ہونا ہی تھا’ کے درمیان ایک دوسرے کے قریب آئے اور اب ایک کامیاب شادی شدہ زندگی بسر کررہے ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے

Image result for abhishek and aishwarya

ابھیشیک نے ایشوریا کو اپنی فلم ‘گرو’ کے پریمیئر کے فوراً بعد ٹورونٹو میں پرپوز کیا۔ تاہم دونوں میں پیار کا آغاز فلم ‘کجرا رے’ کے درمیان ہوا، دونوں کے تعلقات آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

جینیلیا ڈسوزا اور رتیش دیشمُکھ

Image result for genelia d'souza and ritesh deshmukh

ان دونوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ فلم ‘تجھے میری قسم’ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ دونوں نے سال 2012 میں شادی کی۔

شردھا کپور اور ادیتیا

Related image

شردھا اور ادیتیا فلم ‘عاشقی 2’ کی شوٹنگ کے دوران ہی ڈیٹنگ کرنا شروع ہوگئے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی ایسے تعلقات نہ تھے بس فلم کی پروموشن کے لئے اس ہتھکنڈے کو اپنایا گیا تھا۔

Thanks to viral.laughingcolours

loading...
loading...