پاکستانی کرکٹرز پر مر مٹنے والی بولی وڈ اداکارائیں

zeenat

بھارت میں بولی وڈ اسٹارز کے کروڑوں میں مداح ہیں اور یہ بھارتی مداح اپنے اسٹارز کو پوجنے کی حد تک چاہتے ہیں لیکن بولی وڈ کی ایسی بھی اداکارائیں ہیں جو کہ پاکستانی کرکٹرز پر مرمٹیں اور ان کی کئی مرتبہ ایک ساتھ خبریں بھی اخباروں یا چینلز کی زینت بنیں ۔ ذیل میں ایسے ہی پاکستانی کرکٹرز بیان کیے گئے ہیں جن پر بولی وڈ اسٹارز مرمٹیں۔

sushmita sen

سشمیتا سین اور وسیم اکرم

بھارت میں سشمیتا سین اور وسیم اکرم سے متعلق بھی یہ  خبریں گرم ہوئیں کہ دونوں اسٹارز ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور بہت جلد ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ۔ حتی کہ دونوں اسٹارز کئی شوز میں بھی ایک ساتھ نظر آئے جس کے باعث ان خبروں کو مزید تقویت ملی تاہم بعد میں دونوں کی جانب سے اس بات کی تردید کردی گئی ۔

sonali

شعیب ملک اور سونالی بیندرے

پاکستان میں شعیب ملک کو راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانا جاتا ہے اور بھارت میں سونالی بیندرے بھی بڑا نام ہیں ۔ اطلاعات تھیں کہ  شعیب ملک اور سونالی بیندرے بھی ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے تھے اور بھارت میں دونوں کے حوالے سے خبریں بھی خوب گرم ہوئیں ۔

zeenat

عمران خان اور زینت امان

پاکستان کے اسٹار کرکٹر عمران خان کا شمار بھی اسٹارز میں ہوتا رہا ہے اور ماضی میں وہ اپنے وقت کے پائے کے کرکٹر تھے تاہم کہا جاتا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ زینت امان بھی عمران خان پر مرمٹی تھیں لیکن دونوں کے درمیان یہ تعلق زیادہ عرصے نہ چل سکا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

razaq

عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیا

عبدالرزاق کا شمار بھی پاکستان کے ٹاپ آل راونڈرز میں ہوتا ہے ، ان کی تصویر بھی بولی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں تمنا بھاٹیادبئی میں ایک جیولری کی دکان میں عبدالرزاق کے ساتھ دیکھی گئی تھیں تاہم یہ بھی اطلاعات تھیں کہ دونوں شاید ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

reenaroy

محسن خان اور رینارائے

رینا رائے کا شمار بھی بولی وڈ کی معروف اداکاراوں میں ہوتا ہے اور وہ بھی محسن خان پر مرمٹیں جس کے بعد دونوں نے شادی بھی کی تاہم ان کے درمیان یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور محسن خان اور رینائے رائے درمیان طلاق ہوگئی۔

loading...
loading...