پاکستانی قوم کو سوگوار چھوڑ جانیوالے  مزاحیہ فنکار

moeen

حس مزاح کسی بھی سوگوار سے سوگوار ماحول کو تبدیل کرکے اسکے خوشگواربنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستانی قوم کا شمار ایسے اقوام میں ہوتا ہے جس نے نہ صرف کئی زرخیز ذہن پیدا کیے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ کئی ایسے مزاحیہ اداکار بھی دیئے ہیں جو کہ پلک جھپکتے ہیں اپنی حاضر مزاجی سے کسی بھی سوگوار ماحول یا ناخوشگوار طبیعت کو خوشگواری میں بدلنے میں ملکہ رکھتے ہیں ، لیکن صد افسوس اب یہ کامیڈین ہمارے درمیان موجود نہیں رہے ۔ ذیل میں ایسے ہی کامیڈین بیان کیے گئے ہیں۔

babbuu

ببو برال

ببو برال کا شمار پاکستان کے معروف مزاحیہ اسٹیج اور ٹی وی اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ گجرانوالہ سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ معروف گلوکاروں کی ممکری کی وجہ سے کافی مقبول تھے۔ وہ بھی سولہ اپریل دوہزار گیارہ کو پاکستانی قوم کو سوگوار چھوڑ گئے۔  برال کینسر ، گردے اور یرقان کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔

rizwan

مرتضی حسین عرف مستانہ

مرتضی حسین پاکستانی اداکاروں کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کی مقبولیت مستانہ کے نام سے ہوئی۔ وہ بھی گیارہ اپریل دوہزار گیارہ کو پاکستانی قوم کو سوگوار چھوڑ کر چلے گئے۔

new

سکندر صنم

سکندر صنم کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔ انہوں نے اسٹیج پر ممکری سے کافی مقبولیت حاصل کی۔ سکندر صنم کے والد عبدالستار شوقین بھی بھارت میں بحیثیت شاعر کافی مقبول تھے۔ ستمبر دوہزار بارہ میں سکندر صنم کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی۔ وہ پانچ نومبر دوہزار بارہ کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

lehri

سفیر اللہ صدیقی المعروف لہری

سفیراللہ دو جنوری انیس سو انتیس کو کان پور بھارت میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے زمانہ طالبعلمی سے ہی ریڈیو اور اسٹیج سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے گیارہ مرتبہ نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ وہ تیراسی سال کی عمر میں تیرہ ستمبر دوہزار بارہ کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

liaquat

لیاقت سولجر

لیاقت سولجر کا شمار بھی پاکستان کے معروف کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ وہ تیس مارچ دوہزار گیارہ کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ وہ ایک لائیو شو میں اپنے فن کے جوہر دکھارہے تھے کہ ان کو دل کا دورہ پڑ گیا تاہم جس کے بعد ان کو ہسپتال لے جایا گیا تو وہ جانبر نہ ہوسکے۔

akmal

خواجہ اکمل

خواجہ اکمل کا شمار بھی پاکستان کے معروف کامیڈین میں ہوتا ہے۔ وہ معروف ڈرامے بلبلے میں خوبصورت کے والد کا کردار نبھارہے تھے۔ وہ بھی اٹھائیس نومبر دوہزار سترہ کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

moeen

معین اختر

معین اختر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ، وہ نہ صرف پاکستانی ٹیلی ویژن، فلم اور اسٹیج کے معروف اداکار تھے بلکہ ایک پرمزاح میزبان اور کئی ڈراموں میں مزاحیہ کردار بھی نبھاچکے تھے۔ تاہم یہ مایہ ناز کامیڈین بائیس اپریل دوہزار گیارہ کو پاکستانی قوم کو سوگوار چھوڑ گیا۔

loading...
loading...