پاکستانی اداکارہ صباء قمر 34 برس کی ہوگئیں

Image result for saba qamar

معروف پاکستانی اداکارہ صباء قمر آج اپنی 34 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ‘میں عورت ہوں’ سے کیا۔ صباء قمر 5 اپریل 1984 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔

صباء کو پاکستانی انڈسٹری کی سب سے زیادہ چنچل اور پھرتیلی اداکارہ مانا جاتا ہے۔ گزشتہ برس انہوں نے اپنا بولی وڈ ڈیبیو فلم ‘ہندی میڈیم’ سے کیا۔

Image result for saba qamar hindi medium

پاکستان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ان کے کام کو بھارت میں بھی بے حد سراہا گیا۔ فلم ‘ہندی میڈیم’ میں انہوں نے عرفان خان کے مخالف اداکاری کی تھی۔

صباء قمر نے معروف ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ڈرامے ‘باغی’ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

Image result for saba qamar

ان کی بہترین فلموں میں آئینہ، منٹو اور لاہور سے آگے شامل ہیں، اداکارہ اب تک ہم، لکس اسٹائل اور فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔ انہیں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

loading...
loading...