ٹرمینیٹر سکس میں نیا ٹرمینیٹر

kylieimage

ٹرمینیٹر سکس کی فلم کیلئے کاسٹنگ کا عمل جاری ہے  اور ابتداء میں اس میں گبیریل لونا کو لیڈ کریکٹر کیلئے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ وہ اس میں روبوٹ کا کردار نبھائیں گے۔  

اگرچہ کہ جب ٹرمینیٹر فلم کا نام لیا جاتا ہے تو بلاشبہ آرنلڈ کا نام ہی ذہن میں آتا ہے لیکن ٹرمینیٹر فلم کے دیگر سیکوئلز میں بھی کئی افراد – جن میں کرسٹینا، رابرٹ پیٹرک ، سام شامل ہیں – نے روبوٹس کے کردار نبھائیں ہیں جو کہ انسانی بھیس اختیار کرکے اپنے مشن میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔

تاہم اب ٹرمینیٹر کے حالیہ سیکوئل کیلئے گیبریل لونا کو کاسٹ کیا گیا ہے، وہ پہلے برنی، میٹاڈور، اور ٹرانسپیکوز سمیت مختلف فلموں میں اہم کردار نبھا چکے ہیں۔ تاہم ان کی شہرت رابی ریز کے کردار کی مرہون منت ہے۔

گبیریل کی ٹرمینیٹر میں کاسٹ کو اب تک انکے کیریئر کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ کہ دیگر ٹرمینیٹر کے روبوٹس کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گبیریل اس میں کوئی باتونی کردار تو نہیں نبھائیں گے –  حتی کہ ابھی ٹرمینیٹر کے اس سیکوئل کی کہانی کے پلاٹ سےمتعلق بھی واضح نہیں ہے کہ آیا وہ اس میں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک چیز حقیقت پر منحصر ہوسکتی ہے کہ ضرور اس میں انسانی قتل و عام ضرور ہوگا۔

ٹرمینیٹر کے اس سیکوئل کے لئے گبیریل کے علاوہ کولمبین اداکارہ ناٹالیہ ریز کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں وہ ڈانی نامی ایک ورکنگ کلاس ویمن کا کردار نبھائیں گی جو کہ غلطی سے انسان اور روبوٹس کے درمیان جاری جنگ میں پھنس جاتی ہے۔

اسکی دیگر کاسٹ میں میکینزے ڈیوس، ڈیگو بونیٹا اور ٹرمینیٹر کا حصہ بننے کے  تیس سال بعد دوبارہ لنڈا ہملٹن بھی شامل ہیں۔

فلم میں جیمز کیمرون بحیثیت ایگزیکٹیو پروڈیوسر اور ٹم ملر ہدایت کار کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ٹرمینیٹر کا یہ سیکوئل  براہ راسٹ ٹرمینیٹر ٹو ججمینٹ ڈے کا سیکوئل ہوگا۔یہ ٹرمینیٹر سکس سنیماگھروں کی بائیس نومبر دوہزار انیس میں زینت بنے گی۔

Source: cinema blend