ٹائیگر شروف فوجی ٹریننگ کیلئے شام جائیں گے

11

بولی وڈ کے نوجوان ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف اپنی لاجواب ڈانسنگ اور اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، ان کے بارے میں اطلاعات یہ سامنے آرہی ہیں کہ فلم وہ ‘باغی’ فلم کے دوسرے سیکوئل کے لئے شام جاکر فوجی ٹریننگ لیں گے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق جیکی شروف کے بیٹے وہ نوجوان اداکار ہیں جنہوں نے مارشل آرٹ کے فن اور فلم ‘باغی’ میں دھماکے دار ایکشن کا مظاہرہ کرکے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا، ابتداء میں فلم بین انہیں ان کی شکل و صورت کی وجہ سے اتنا پسند نہیں کرتے تھے تاہم انہوں نے اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے سب کے دل جیت لئے۔

جب فلم ‘باغی’ مقبول ہوئی تو اس کا پہلا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس نے ٹائیگر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اور اب یہ کہا جاتا ہے کہ یہی فلم ان کی اصل پہچان بن گئی ہے۔

مداحوں کی خواہش اور بے حد دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کے دوسرے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا، تاہم فلم کو پہلے سے زیادہ منفرد بنانے اور فلم بینوں کی دلچسپی کے لئے ٹائیگر شام جاکر فوجی ٹریننگ حاصل کریں گے۔

یاد رہے یہ فلم ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں بنے گی جبکہ ‘باغی تھری’ کو ایکشن سے بھرپور بنانے کے لئے فلم کے ڈائریکٹر احمد خان نے ٹائیگر شروف کو ہیوی مشین گنز، ایم 16 اور راکٹ لانچر کی تربیت حاصل کرنے کے لئے نومبر میں شام میں فوجی کیمپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم کی عکس بندی شام سمیت مشرقی وسطیٰ کے دیگر ممالک میں ہوگی۔

loading...
loading...