بولی وڈ اسٹارز کا محبتوں کے دوران اسکا اختتام خوش کن دیکھنا انتہائی مسحور کن ہوتا ہے لیکن ہر کوئی پیار میں اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا کہ اس کو اپنی محبت مل جائے۔ بھارتی شوبز میں ایسے کئی اسٹارز ہیں جو کہ ایک دوسرے پر مرتے تھے اور حتی کے ان کی منگنی بھی ہوچکی تھی لیکن یہ بعد میں کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا ء پر ایک دوسرے کے نہ بن سکے اور ان کی منگنیاں اختتام پذیر ہوگئیں۔ذیل میں ایسے اسٹارز بیان کیے گئے ہیں۔
ابھیشک بچن اور کرشمہ کپور
ابھیشک بچن اور کرشمہ کپور کا شمار بھی بولی کے ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے جو کہ ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا تھے اور دونوں کی منگنی بھی اکتوبر دوہزار دو میں ہوگئی تاہم بعد میں دونوں کی یہ منگنی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور فروری دوہزار تین میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کہا جاتا ہے کہ کرشمہ کی والدہ کی وجہ سے یہ منگنی ختم ہوئی جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق کرشمہ بچن فیملی کے کرشمہ کو شادی کے بعد فلمی صنعت کو خیرباد کہنے کے فیصلے سے کرشمہ ناخوش تھیں اور یہ وجہ دونوں کی منگنی کے خاتمے کا سبب بنی ۔ تاہم دونوں کی فیملیز اس حوالے سے اب تک خاموش ہیں ایسا کیوں ہوا۔
ویویک اوبرائے اور ماڈل گرپریت گل
ویویک اوبرائے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ بولی وڈ میں ان کی انٹری سے قبل ان کی ماڈل گرپریت گل سے منگنی ہوچکی تھی۔ تاہم بعد میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے، اور ان اختلافات کی وجہ ویویک اوبرائے کا بولی وڈ میں مصروف شیڈول تھا جس کی وجہ سے دونوں کی منگنی ختم ہوگئی۔
کرن سنگھ گروور اور برکھا بشھت
کرن سنگھ گروور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ برکھا بشھت کے ساتھ عشق میں مبتلا تھے کہا جاتا ہے کہ ان کی ملاقات کتنی مست ہے زندگی شو کے دوران ہوئی جس کے بعد دونوں کی منگنی بھی دوہزار چار میں ہوئی تھی تاہ دوہزار چھ میں ان کی منگنی برقرار نہ رہ سکی۔
اووپن پٹیل اور کرشمہ تاننا
بھارتی اداکار اوو پن پٹیل کی اداکارہ کرشمہ تاننا سے ملاقات بگ باس میں ہوئی جس کے بعد دونوں کی ایک اور شو نچ بلیئے کے دوران منگنی بھی ہوئی تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات میں ایک افسوسناک موڑ آیا اور دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔
شلپا شندے اور رومیت راج
بھابھی جی گھر میں ہیں کے بھارتی ڈرامے سے شہرت حاصل کرنیوالی شلپا شندے کی منگنی بھی اداکار رومیت راج سے ہوئی تھی تاہم یہ منگنی شادی سے چند ماہ قبل ہی ٹوٹ گئی۔ ایک انٹرویو میں شلپا نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ماضی کی طرف دوبارہ دیکھنا تو نہیں چاہتی لیکن کسی بھی شخص کو چاہیئے وہ یہ امید نہ رکھے کوئی لڑکی اپنے والدین سے رشتہ ختم کردیگی۔
راکھی ساونت اور ایلیش پاروجن والا
ایلیش پاروجن والا کو ایک ریئلٹی شو راکھی کا سوامر کے دوران حصہ لینے والے پندرہ افراد میں سے منتخب کیا تھا۔دونوں کے درمیان منگنی بھی شو کے دوران ہی ہوئی لیکن فوری طور پر ہی ختم ہوگئی۔ راکھی کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ منگنی ختم ہوئی۔
رتن راجپوت اور ابھینیوو شرما
معروف بھارتی اداکارہ رتن راجپوت کی منگنی بھی ایک شو کے دوران ابھینیوو شرما سے ہوئی تاہم دونوں کے درمیان یہ کافی عرصے تک نہ چل سکی۔
Courtesy: Bollywood Shadis