ون ڈیزل کی روزے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

-File Photo

-File Photo

ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل کی روزے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ون ڈیزل نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک ویڈیو کے ذریعے رمضان کی مبارک باد دی۔ ساتھ ہی اعتراف کیا کہ ان کا بھائی رمضان کے روزے رکھ رہا ہے۔

انہوں نے رمضان کے دوران اختیار کی جانے والی پرہیزگاری کے بارے میں کہا کہ روزے کا تصور بہت  طاقتور ہے اور یہ تمام لوگوں کیلئے بہت اچھا ہے، ہر کسی کو اپنی زندگی میں ایک بار یہ تجربہ ضرور کرنا چاہئے۔

ان کے بھائی اور امریکی ہپ ہاپ اسٹار فرنچ مونٹانا نے کہا کہ میں کوشش کررہاہوں کہ میرا بھائی بھی میرے ساتھ رمضان کے روزے رکھے ’رمضان مبارک‘۔

🙏 with my brother @vindiesel 1st day of Ramadan 🙌🙏🌊

A post shared by French Montana (@frenchmontana) on

loading...
loading...