ورون دھون کی فلم ‘اکتوبر’ کا ٹریلر جاری

varun

فلم ساز شوجت سرکار اس بار ایک نئی  محبت کی کہانی کے ساتھ بھارتی سنیما میں قدم رکھ چکے ہیں۔   فلم ‘اکتوبر’ میں ورون دھون اور اس فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی بنیتا ساندھو مرکزی کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گی۔

فلم ‘اکتوبر’ کا ٹریلر آپ کو محبت کے ایک خوبصورت سفر کی طرف لے جائیں گا  جسے دیکھ کر آپ چند ہی سیکنڈ میں متاثر ہوجائیں گے۔

مختلف اور انوکھی کہانیوں کی وجہ سے مشہور فلم ساز نے اس بار بھی اپنی نئی فلم کیلئے ایک ایسی کہانی کا انتخاب کیا ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے جذبات کی عکاسی کی جاسکتی ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورون  ایک ڈین نامی شخص کا کردار نبھا رہے ہیں جو ہسپتال انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانا چاہتا ہے۔ جبکہ بنیتا ایک  پراسرار لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔

فلم کا بوسٹر 13 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا جسے خود اداکار ورون دھون نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرپوسٹ کیا تھا۔

فلم کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ فلم کے ہدایت کار نے ورون دھون کو فلم میں ایک جذباتی کردار دکھانے کیلئے راتوں کو سونے سے منع کردیا جس کے  بعد ورون دھون  فلم کی شوٹنگ کے دوران پورا ہفتہ نہ سوئے۔  ورون اور ہدایات کار کی یہ کوشش ٹریلر میں بخوبی دیکھی جاسکتی ہے۔

فلم کے ٹریلر کا یہ دعوی ہے کہ یہ کہانی کوئی عام محبت کی کہانی نہیں۔

فلم کا ٹریلر دیکھیں:

بشکریہ: اسکوپ شوپ

loading...
loading...