نوین کستوریا کا انجینئرنگ سے اداکاری تک کا سفر

اگاد

نوین کستوریا   ، بولی وڈ ویب سیریز  کی وجہ سے کم وقت میں ایک  بڑی شخصیت بن چکے ہیں۔  نوین بنسال کے نام سے مشہور اس اداکار نے  ویب سیریز میں اپنے کیرئیر کا آغاز’ ٹی وی ایف پیچرز ‘سے کیا تھا جو دنیا  مشہور ویب سیریز میں سے ایک مانی جاتی ہے۔

البتہ نوین کو کافی لوگ نہیں جانتے لیکن وہ لوگ جو ویب سیریز دیکھتے ہیں وہ یقیناً جانتے ہوں گے کہ نوین کون ہے۔

نوین نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے طویل سفر کے بارے میں بتایا کہ وہ پہلے کیا تھا اور اب کیسے   شوبز انڈسٹری کا حصہ بنے۔

نوین  ایک انجنیئر تھے، جو کہ  اممبئی کی ایک بینک کمپنی میں کام کرتے تھے۔  نوین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے انجنیئر کی ڈگری حاصل کرکے  کنسلٹنگ  اور بینکنگ کمپنی میں کام کیا ، جس کے بعد میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر  بنا۔ دراصل میں ایک فلم ساز بننا چاہتا  تھا جس وقت میری پہلی فلم سلیمانی کیڑا بنی۔’

جس کے بعد نوین نے دوسری فلم’لاؤ، سیکس اور دھوکہ’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے اپنی پہلی فلم کا زکر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘جس وقت میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے انڈسٹری میں کام کررہا تھا اس وقت  میری ملاقات سلیمانی کیڑا  کے ہدایت کار امت موسرکر سے ہوئی اور ان کا کہنا تھا کہ  وہ ایک رائٹر کو اپنی فلم  کا مرکزی کردار بنانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے میں نے فلم میں اداکاری کی او ر تب سے میں نے سوچ لیا کہ مجھے اداکار ہی بننا ہے۔’

البتہ سلیمانی کیڑا سے  انہیں اتنی شہرت نہیں ملی جتنی انہیں بھارتی ویب سیریز ٹی وی ایف پیچرز سے ملی۔ جس کا اظہار انہوں نے خود اپنے انٹرویو میں بھی کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  ویب سیریز کی دنیا میں ٹی وی ایف پیچرز کی بدولت انہیں شہرت حاصل ہوئی جس کے وہ شکریہ گزار ہیں۔

فی الحال  ٹی وی ایف پیچرز کا دوسرا سیزن پر کام تو نہیں ہورہا لیکن مداح چاہتے ہیں کہ شو کا دوسرا سیزن جلد آئے جبکہ اداکار کا کہنا ہے کہ ‘اگر ٹی وی ایف پیچرز اب تک نہیں ہوا ہے،  تو اب شاید آگے بھی نہیں بنے گا جس کا مجھے بہت افسوس ہے۔’

ویب سیریز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نوین نے بتایا کہ ‘فلموں کا یہ میڈیم مجھے بےحد پسند ہے۔  کیونکہ اس میں اسکرپٹ کا اچھا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے ۔’

صرف یہی نہیں نوین فیچر فلموں اور ویب سیریز کے علاوہ مشہور شارٹ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔  جیسے  ‘اینٹیریئر کیفے نائٹ’، ‘پیور ویج’،’سونے بھی دو یارو’ اور دیگرشارٹ فلمیں۔

اب نوین  اپنی نئی فیچر فلم ‘ہوپ اور ہم’ کی ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں جس میں نصیرالدین صدیقی مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

With my dad 😊 #hopeaurhum is releasing day after, in theaters near you.

A post shared by Naveen Kasturia (@naveenkasturia) on

اس کے علاوہ نوین دو اور فیچر فلموں میں اپنی ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں جس میں’ آپ کے کمرے میں کوئی رہتا ہے’ اور  دوسری فلم  نوین مشہور اداکارسنجے مشرہ  کے ساتھ  کرنے جارہے ہیں۔  

  New film. New cast. Hello Instagram. @sumeetvyas @ashishsverma @amolparashar #Thiscast   A post shared by Naveen Kasturia (@naveenkasturia) on

ان ساری چیزوں سے ایک بات تو صاف ظاہر ہے کہ نوین کے نزدیک  ان کی اداکاری اور فلم ساز کا خواب  کافی اہمیت رکھتا ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ نوین اسی طرح بولی وڈ انڈسٹری میں اپنا نام بناتے رہے ۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ

loading...
loading...