نادیہ حسین نے ماہرہ، ماورا، سجل اور عائشہ عمر کو چیلنج کردیا

11

پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے گذشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بنا میک اپ لی گئی سیلفی شیئر کی تھی جس کے بعد انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان، سجل علی، ماورا حسین اور عائشہ عمر کو بھی بنا میک سیلفی شیئر کرنے کا چیلنج کردیا۔

نادیہ نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ امریکی ماڈل سنڈی کروفورڈ کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے یہ سیلفی اپلوڈ کررہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اپنی ساتھی اداکاراؤں ماہرہ خان، سجل علی، ماورا حسین اور عائشہ عمر سے بھی بنا میک اپ سیلفی شیئر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین کی بنا میک اپ سیلفی دیکھ کر مداحوں نے سر پکڑ لئے

نادیہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح الفاظ میں لکھا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کو ظاہری خوبصوتی کے بجائے حقیقی خوبصورتی پر فوکس کرنے کا حوصلہ دے رہی ہیں۔

نادیہ کے بناء میک اپ سیلفی شیئر کرنے کے حوصلے کو جہاں کئی مداحوں کی جانب سے داد ملی وہیں کئی افراد ایسے بھی تھے جنہوں نے منفی اپنی منفی رائے کا اظہار شروع کردیا۔

کسی نے نادیہ کو کام والی کہہ کر پکارا تو کوئی کہتا ہے کہ سارا کمال میک اپ کا ہوتا ہے، حقیقت میں یہ سب ہی ایسے ہوتے ہیں۔

نادیہ حسین کے چیلنج پر اب تک کسی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

loading...
loading...