میں فلم کے منافع میں بڑا حصہ لیتا ہوں: عامر خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سپر اسٹار عامر خان کہتے ہیں کہ وہ فلم کے منافع کا بڑا حصہ لیتے ہیں  کیونکہ  وہ پروجیکٹ پر اپنا وقت صرف کرتے ہیں۔ لیکن وہ  ایسا صرف تب کرتے جب فلم ہر اعتبار کماچکی ہوتی ہے۔

بدھ کو پانچویں انڈین اسکرین رائٹرز کانفرنس  کے افتتاحی  روز اداکار و پروڈیوسر عامر خان نے یہ باتیں کی۔

اداکار کا کہنا تھاکہ فلم سے کمائے جانے والا ان کا پہلا رپیہ تب ان کو ملتا ہےجب فلم پر لگنی والی لاگت ہر طریقے سے وصول ہوجاتی ہے۔وہ اس طریقے سے کام کرتے ہیں اور یقیناً وہ منافع کا زیادہ حصہ لیتے ہیں کیونکہ وہ اپنا وقت اس پر صرف کرتے ہیں اور ان کا خیال ہیں پروڈیوسرز اس سے خوش ہیں۔

اپنے طریقے کےمتعلق  مزید بتایا کہ جس طریقے سے وہ  کام کرتا ہیں  اس میں اگر فلم 100کروڑ روپے کی بنی ہے اس میں ہر چیز کے پیسے شامل ہیں۔ لیکن اس میں انہوں نے کچھ نہیں لیا ہوتا۔لہٰذا  جب فلم ریلیز ہوتی ہے انہیں کچھ نہیں ملتا۔ اور جیسے ہی فلم پیسے کمانا شروع کرتی  ہے ، وہ پیسہ پروموشن اور ایڈورٹائزنگ میں چلاجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پی اور اے وصول ہوجائے، سب کو پیسے مل جائیں پھر میں اپنے منافع  کے حصے کی جانب جاتا ہوں۔ اس طریقے سے  پروڈیوسر کے پیسے ڈوبنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔ اور اگر کسی وجہ سے فلم نہیں بھی چلتی تو  انہیں کوئی پیسہ نہیں ملتا۔

Zee News بشکریہa

loading...
loading...