بلاشبہ اس مطلبی دنیا میں اب بھی کئی ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں دوسروں کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے، اور وہ ہر طرح سے انسانیت کی خدمت کرنے کا سوچتے ہیں۔
بہت سے بولی وڈ بھی ایسے ہیں جو نہ صرف اپنی زندگی میں لوگوں کی مدد کرتے بلکہ مرنے کے بعد بھی اپنے جسمانی اعضاء عطیہ کرکے انسانیت کی مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔
٭ عامر خان
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کے تمام جسمانی اعضاء عطیہ کر دیئے جائیں گے۔
٭ ایشوریا رائے بچن
ماضی میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی یہ مشہور اور حسین اداکارہ نے کہا ہے کہ مرنے کے بعد ان کی آنکھیں ڈونیٹ کردی جائیں گی۔
٭ ہریتک روشن
بولی وڈ کے انتہائی قابل اور بہرین اداکار ہریتک نے بھی ایشوریا کی طرح اپنی خوبصورت آنکھیں ڈونیٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
٭ سوناکشی سنہا
دبنگ اداکارہ سوناکشی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مرنے کے بعد ان کی آنکھیں بینائی سے محروم لوگوں کو عطیہ کردی جائیں گی۔
٭ رجنی کانت
رجنی کانت نے بھی ہریتک، ایشوریا اور سوناکشی کی طرح آنکھیں عطیہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
٭ امیتابھ بچن اور جیا بچن
بولی وڈ کی اس مشہور جوڑی نے باہمی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ مرنے کے بعد ان کی آنکھیں عطیہ کردی جائیں گی۔
٭ رنگا ناتھن مادھون
فلم تھری ایڈیٹ کے مشہور اداکار نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مرنے کے بعد ان کے تمام جسمانی اعضاء عطیہ کردئیے جائیں گے۔
٭ رانی مکھرجی
بولی وڈ کی ان مشہور اور قابل اداکارہ کا یہ دعویٰ ہے کہ مرنے کے بعد ان کی آنکھیں عطیہ کردی جائیں گی تاکہ بینائی سے محروم افراد کے مدد ہوسکے۔
٭ ہیما مالینی
ہیما مالینی نے نومبر 2007 میں یہ اعلان کیا تھا کہ مرنے کے بعد ان کی خوبصورت آنکھوں کو عطیہ کردیا جائے گا۔
٭ سنیل شیٹی
سنیل شیٹی نے بھی اپنے ساتھ اداکاروں کی طرح مرنے کے بعد آنکھیں ڈونیٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔