معروف اداکارہ نے شاہ رخ خان کی بہن بننے سے انکار کردیا

srk

ممبئی:فلم رانجھنا کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی بولی وڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے فلم میں شاہ رخ خان کی بہن بننے سے انکار کردیا ہے۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر کنگ خان کی بہت بڑی مداح ہیں ،اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین ہیں وہ ان دنوں آنند لعل رائے کی فلم میں کام کررہی ہیں۔

جب سوارا نے سنا کہ اس فلم میں شاہ رخ خان بھی موجود ہیں تو  انہوں نے ہدایت کا رکو بتایا کہ وہ خان کو بے حد پسند کرتی ہیں اور ان کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں۔

اور ساتھ ہی یہ بات بھی  واضح کر دی کہ وہ شا رخ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں ،لیکن ان کی بہن یا بیٹی کا کردار ادا نہیں کریں گی۔اس کے جواب میں رائے کا کہنا تھا کہ آپ کو اگر ماں کا کردار پیش کیا جائے تو آپ انکار کرسکتی ہیں ،اس بیان کے بعد سوارا نے مکمل خاموشی اختیار کر لی۔

واضح رہے کہ اداکارہ اس سے قبل  2015 میں ریلیز ہوئی سُپرہٹ فلم ‘پریم رتن دھن پایو’میں سلمان خان کی بہن کا کردار اداکرچکی ہیں۔

loading...
loading...