مشہور اداکارہ مارگٹ کِڈر 69برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

a

مشہور اداکارہ مارگٹ کِڈر 69برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ مارگٹ سپر مین فلموں کے کردار لوئس لین  کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کِڈر کی موت اتوار کو اپنے گھر پر واقع ہوئی۔ فی الحال ان کی موت کے سبب کا علم نہیں ہے۔

کینیڈین  اداکارہ نے 70 سے زائد فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا جس میں دی گریٹ والڈو پیپر، دی ایمیٹی ویلی ہارر اور 2014کی بچوں کی سیریز دی ہونٹنگ آور، جس پر انہیں ایمی ایوارڈ بھی ملا، شامل ہیں۔

کِڈر نے اپنے کیریئر کا آغاز اپنی عمر کی دوسری دہائی سے کیا اور 1978کی فلم سپر مین میں نڈر رپورٹر لوئس لین کا کردار نبھاکر بین الاقوامی شہرت یافتہ ہوگئیں۔

انہوں نے یہ کردار سپر مین2(1980)سپر مین3(1983) اور سپر مین 4(1987) میں دوہرایا۔

وہ 1990میں ایک حادثے کا شکار ہونے کے بعد دو برس تک کام کرنے کے قابل نہیں تھیں جس کے سبب ان  کے مالی حالات انتہائی مخدوش ہوگئے۔

چھ سال بعد انہیں شدید ذہنی بیماری کا سامنا کرنا پڑااور انہی دنوں ایک بار وہ چار دن کیلئے غائب ہوگئی اور بے گھر فرد کی طرح وقت گزارا۔ بعد ازاں ان میں  بائی پولر بیماری کی تشخیص ہوئی۔

وہ ایک نامور سیاسی کارکن بھی تھی اور2016کے امریکی صدارتی انتخابات میں برنی سینڈرز کی حمایت کررہی تھیں۔

The New Daily بشکریہ

loading...
loading...